دل خوشی سے نہال پاگل |
ڈالتا ہے دھمال پاگل |
حال پوچھا ہے آج اُس نے |
آج ہے دن کمال... پاگل! |
ہوش کھو دے نہ یہ زمانہ |
حُسن اپنا سنبھال، پاگل! |
مور بے خود ہیں گلستاں میں |
دیکھ کر تیری چال پاگل! |
بہکی بہکی ہوا ہے مدہوش |
تونے کیوں کھولے بال، پاگل |
چاند جلنے لگا ہے تجھ سے |
زلفیں چہرے پہ ڈال، پاگل! |
اچھّے اچھّوں کو کر رہا ہے |
تیرا حُسن و جمال پاگل |
تجھ سے کس نے کہا تھا کر لے |
عشق تو ہے وبال پاگل! |
تجھ کو ہونا ہے میرے راشد! |
آپ اپنی مثال، پاگل! |
معلومات