| آپ کو "میں" میں "میں" سماتا ہوں |
| آپ اپنے میں جو کھو جاتا ہوں |
| آپ ہی آپ میں ہو جاتا ہوں |
| جس گھڑی "آپ" کو "میں" پاتا ہوں |
| کچھ بجز آپ کے نہیں پاتا |
| آپ اپنے میں "میں" جو آتا ہوں |
| اس گھڑی آپ کو نہیں پاتا |
| جس گھڑی "میں" کو "میں" بُھلاتا ہوں |
| آپ اپنے میں "آپ" پاتا ہوں |
| آپ کو "میں" جو "میں" بُلاتا ہوں |
| آپ کو آپ، یا کہوں خود کو |
| خود ذکیؔ "آپ" کو ستاتا ہوں |
معلومات