ہم سے بچھڑنے والے اے رمضان الوداع
دل موہ لینے والے اے مہمان الوداع
پر ذائقہ، لذیز سے پکوان الوداع
پاتے سحر و فطور میں اعلان الوداع
من کا سرور و کیف، سعادت کے پاسباں
چین و قرار، دل کے او فرحان الوداع
ستر گنا مزید بڑھایا ثواب ہو
سارے مہینوں کا جو ہے سلطان الوداع
اللہ سے معرفت کا تعارف بھی ہو سکا
موجود رب شناسی ہو، عرفان الوداع
دن میں بھلائیاں ہوں، تراویح رات میں
روزہ، زکواۃ، صدقہ کی پہچان الوداع
مل جائے بار بار یہ ناصؔر ہمیں مہینہ
روشن کرے جو بخت کو، ذیشان الوداع

0
27