وطن میں رہے ہیں بڑی بھول کی ہے
نہ باہر گئے ہیں بڑی بھول کی ہے
شناخت سے اپنی جڑے ہم رہے ہیں
وفا کر گئے ہیں بڑی بھول کی ہے
وہ اچھے رہے جو گئے تھے وطن سے
وطن میں جلے ہیں بڑی بھول کی ہے
وطن کو نہ چھوڑا کہ اپنا وطن تھا
وطن سے جڑے ہیں بڑی بھول کی ہے
جو نکلے وطن سے وہ واپس نہ آئے
وطن سے گئے ہیں بڑی بھول کی ہے
جنھوں نے وطن کو تھا چھوڑا خوشی سے
وہ روتے رہے ہیں بڑی بھول کی ہے
GMKHAN

0
3