کچھ دن کا میرے واسطے کھانا پکا گیا
جانے سے پہلے دھو کے وہ کپڑے سکھا گیا
کاغذ جلے تھے جن کی بو گھر کی فضا میں تھی
اپنی محبتوں کے وہ خط بھی جلا گیا
نکڑ کی جس دوکان کا مجھ پر ادھار تھا
سارا کا سارا قرض وہ میرا چکا گیا
ترکِ تعلقات کا یہ کم ثبوت ہے
ساری نشانیاں ہی وہ اپنی چھپا گیا
شک تھا اسے کہ ڈھونڈنے نکلوں گا میں اسے
میری گلی سے نقشِ پا اپنے مٹا گیا

0
92