ان کی ترچھی نگہ کی ادا دیکھئے |
موت خود بن رہی اب دوا دیکھئے |
یار ہوتا ہے تصویر خود یار کی |
دیکھنا گر مجھے ,آئینہ دیکھیے |
سر کیا ہے قلم پیار کے بدلے میں |
جرم میرا تھا کیا,اور سزا دیکھیے |
پھیر کر وہ چھری یوں ہیں کہنے لگے |
مر رہی ہے محبت, قضا دیکھیے |
روز محشر بھی ہے ,جرم ثابت بھی ہے |
کرتا کیا فیصلہ , اب خدا دیکھیے |
طنز مجھ پر کیا ,بیوفائی کا جب |
میں نے بھی کہہ دیا ,آئنہ دیکھیے |
کون کافر جسے ہوش کی ہے طلب |
ہو کے پاگل جنوں میں مزہ دیکھیے |
وار خنجر سے کر کے نگہ لی ملا |
درد کو دیکھیے یا دوا دیکھیے؟ |
معلومات