الله کے کرم سے اپنی تو ہے بات مدینے والے سے
کستوری و عنبر سے اچھی خوشبو کے پسینے والے سے
نہیں کوئی مثل و مثال انکی ایمان تقاضا کر تا ہے
یہی اپنا بھی یارو تقاضا ہے بے مروت جینے والے سے
الله کا غضب ہے ان کے لیےہے جن کے دلوں میں بغض نبی
اے مالک اپنی پناہ میں رکھ اس بغض و کینے والے سے
اے ساقیِ کوثر بھر کے پلا اک جام محبت نظروں سے
پوچھو تو مزا ہے کیا اس میں شب ہجرت پینے والے سے
محبوب خدا بن جاتا ہے ا تباع محمد میں جو رہے
اے مومنو رکھیو مودت بس نشرح کے سینے والے سے
اے عتیق تو پیارے آقا کی نعتوں کا قرینہ سجائے رکھ
الله کی رحمت ہے بے شک آقا کے قرینے والے سے

0
70