اٹھتے ہیں تیرے لیے جو، اُنہی جذبات پہ تُف |
کہ ہر آن ایسی روش ایسے خیالات پہ تُف |
تیرے الفاظ کی تلخی نے کیا کتنا نڈھال |
تیری گفتار پہ لعنت تری ہر بات پہ تُف |
دلِ بیزرا سے ایک آہ نکلتی ہے مرے |
جو نمو پائیں کبھی، وصل کے اثبات پہ تُف |
یادگاریں وہ گراں ہیں کہ پھرے دونوں جہاں |
ُان گلی کوچوں پہ سڑکوں پہ عمارات پہ تُف |
جو کسی ذہنی خلل کو ہی نہ معدوم کریں |
سو ترقی پہ بھی لعنت ہو، ایجادات پہ تُف |
روکتا ہے دلِ افسردو کو مے نوشی سے |
واۓ بے عقل ہے، واعظ کی ہدایات پہ تُف |
زیبؔ یہ حاظرِ دنیا مرے رہنے کی نہیں |
شہرِ آشوب پہ تھو، شہرِ خرافات پہ تُف |
معلومات