نصیب پر یہ کسے اعتبار ہوتا ہے
کوئی بتائے ترا انتظار ہوتا ہے
ہر ایک شخص کہاں دل کے بھید کو جانے
نگاہِ شوق میں کس کا شمار ہوتا ہے
کسی کے لمس سے کھلتے ہیں روح کے موسم
کسی نگاہ میں کتنا خمار ہوتا ہے
جو اپنے آپ سے ملنے کا حوصلہ رکھے
وہی تو راستے کا شہسوار ہوتا ہے
نہ جانے کون سی ساعت بدل دے تقدیریں
کبھی تو ایک ہی پل یادگار ہوتا ہے
چراغِ دل کو ذرا احتیاط سے رکھنا
ہوا کا شہر میں کب اعتبار ہوتا ہے
کسی کے درد کو اپنا سمجھ کے دیکھ ذرا
یہی تو عشق کا پہلا شعار ہوتا ہے
کوئی مرے دلِ مضطر کو یہ بھی سمجھا دے
ہر ایک خواب کہاں پا ئیدار ہوتا ہے
جو بانٹ دیتا ہے اوروں میں روشنی اپنی
خود اس پہ نور بھی طارِق نثار ہوتا ہے

0
3