| زہر بے جان کر دیے میں نے |
| سانپ حیران کر دیے میں نے |
| کہہ رہا تھا کہ چھوڑ دو مجھ کو |
| پورے ارمان کر دیے میں نے |
| پھر پلٹ کر کبھی نہ اپنائے |
| وہ جو انجان کر دیے میں نے |
| ایک دن خود کو مان کر کافر |
| سب مسلمان کر دیے میں نے |
| دھوپ سے دوستی نبھا کے کلیم |
| پیڑ سنسان کر دیے میں نے |
معلومات