سَب جانَت ہیں، سَب مانَت ہیں
سَب کو ہے خَبَر، سَب کو ہے پَتا
وہ سُنتا ہے، وہ سُنتا ہے
ہَر ایک صَدا، ہَر ایک صَدا
ہونا ہی پَڑا، ہونا ہی پَڑا
رَاضی بَرِضا، رَاضی بَرِضا
مَطلُوبِ نَبیؐ، مَقصُودِ خُدا
اِک صِدْق و صَفا، اِک صِدْق و صَفا
کَب کوئی اَثَر، کَب کوئی دُعا
جو ہونا تھا، وہ ہو کے رَہا
وہ فَیصْلَہ تو بَر عَکس ہی تھا
یِہ فَیصْلَہ پَر مُتَوَقَّع تھا
جو مان گیا، سو مان گیا
جو رُوٹھ گیا، سو روٹھ گیا
مَیں تَنہا ہُوں، مَیں تَنہا ہُوں
مَیں تَنہا تھا، مَیں تَنہا تھا
(مرزا رضی اُلرّحمان)

0
2