بے نیازی کی نظر ہے فاصلہ
کتنا ظالم بے خبر ہے فاصلہ
کارواں میں کون تھے اور کیا ہوئے
رہ گیا جو ہم سفر ہے فاصلہ
رہبروں اور رہزنوں کے درمیاں
ہر طرف ہی منتشر ہے فاصلہ
جانچنے کو چودہ صدیوں کا سفر
لوٹنے کو اک نظر ہے فاصلہ
ہیں زمیں سے دور انجم آپ بھی
کیا بلندی کا ثمر ہے فاصلہ

0
78