من کی دنیا پہ وہ پھر حکومت کرے
کوئی تو ہو جو مجھ سے محبت کرے
میرے جذبوں کی منڈی کھلی ہے پڑی
مجھ کو مل جائے وہ جو تجارت کرے
اہل دانش میں رہ رہ کے اکتا گیا
ساتھ میرے چلے جو حماقت کرے
اپنے جذبوں کی مجھ کو خبر بھی نہیں
کوئی ایسا ملے جو وضاحت کرے
دلربا مجھ کو ایسا کوئی تو ملے
من کی تاروں سے کوئی شرارت کرے
چشم نم میں رہے جو مرے سامنے
بے بسی میں مری وہ زیارت کرے
ساتھ میرے چلے دلربا کی طرح
ہم سفر بھی تو کوئی عبادت کرے
GMKHAN

0
26