کوہِ غم سے دے شفا اے حامیِ جن و بشر ﷺ |
پھر مجھے طیبہ بلا اے حامیِ جن و بشر ﷺ |
پھر دِکھا دربار کی وہ رونقیں مجھ کو شہا |
کلفتیں دل کی مٹا اے حامیِ جن و بشر ﷺ |
عیدِ میلاد النبی پر آؤں میں تیرے حرم |
اور مجھے جلوہ دکھا اے حامیِ جن و بشر ﷺ |
بے یقینی ، بے دلی جو دل میں آکر بس گئی |
اب کرو اِس کی دوا اے حامیِ جن و بشر ﷺ |
آپ سے ہوں آپ کی ہی ذات کا طالب شہا |
کر دو پورا مدعا اے حامیِ جن و بشر ﷺ |
مرشدی عطار پر کر دو نگاہِ ناز تم |
پھر بُلا ان کو شہا اے حامیِ جن و بشر ﷺ |
تیرے عاشق میرے دلبر جانِ جاں احمد رضا |
صدقہ اِن کا ہو عطا اے حامیِ جن و بشر ﷺ |
غوث و خواجہ کی عطا سے دین کی دولت ملی |
اس عطا کو لو بچا اے حامیِ جن و بشر ﷺ |
مجھ سے عاجز پر شہا اب لطف کی ہو اِک نظر |
دل کو دے دو اب شفا اے حامیِ جن و بشر ﷺ |
آپ کی امت میں جتنے بھی پریشاں حال ہے |
دور ہو مشکل شہا اے حامیِ جن و بشر ﷺ |
خواب میں اب آئیے ، جلوہ مجھے دکھلائیے |
آنکھوں کو دو اب ضیا اے حامیِ جن و بشر ﷺ |
نورِ احمد قادری پر ہو کرم محبوب اب |
پھر سے طابہ لو بُلا اے حامیِ جن و بشر ﷺ |
8 صفر المظفر (ماہِ حبیب) 1446 |
14 اگست 2024 |
معلومات