یا حبیبِ خدا ﷺ الفراق الفراق
یا شہِ انبیاء ﷺ الفراق الفراق
پاس زادِ سفر میرے کچھ بھی نہیں
اب تو تم لو بُلا ، الفراق الفراق
ہائے نفس و شیاطیں کا غلبہ ہوا
اے مرے پاسباں الفراق الفراق
دل میں غم کے سمندر کی موجیں چڑھی
رہنما، غم زِدا، الفراق الفراق
ہوں میں مجرم شہا اور ہوں ظالماں
دے دو مجھ کو شفا الفراق الفراق
میں بھی دیکھوں شہا گل و خارِ حرم
اذن ہو اب عطا الفراق الفراق
موت آئے مجھے تیرے قدموں میں اب
مجھ کو کر دو عطا الفراق الفراق
آس پر ہے کثیر غلام ترے
سب کو لو اب بلا الفراق الفراق
کچھ تو غم میں بہاتے ہیں آنسو سدا
ان کو اب لو بلا الفراق الفراق
مجھ کو ایمانِ کامل بھی کر دو عطا
میرے حاجت روا الفراق الفراق
میرے سارے مریضوں کو دے دو شفا
میرے عیسی شہا الفراق الفراق
نور کو بھی بنا لو اب اپنا شہا
غوث کا واسطہ الفراق الفراق
23 اپریل 2023
2 شوال المکرم 1444ھ

68