| ہر رہبرِ دنیا میں بصیرت نہیں ہوتی |
| الفاظ کی خیرات سے راحت نہیں ہوتی |
| ہو اس پہ عمل بھی جو کہا جائے اثر ہو |
| تاثیر نہ ہو جس میں خطابت نہیں ہوتی |
| کیا فائدہ اُس علم کا جو ہو نہ ثمر بار |
| الفاظ کی پُونجی سے امارت نہیں ہوتی |
| ہمسا ئے میں ہو آگ لگی اور نہ بجھا ؤ |
| “سجدے میں پڑے رہنا عبادت نہیں ہوتی” |
| خالق سے محبت کا تقاضا ہے کہ دیکھو |
| مخلوق سے نفرت یہ اطاعت نہیں ہوتی |
| ہمسا ئے جو بھوکے ہوں کرو لاکھ چراغاں |
| یوں گھر کے اجالوں میں تو برکت نہیں ہوتی |
| تاریک گھروں میں جو چراغوں کو جلائے |
| اُس نور سے بڑھ کر تو بصارت نہیں ہوتی |
| ہر شخص کے لب پر ہے محبّت کا تو دعویٰ |
| خالی ہے جو قربانی کی عادت نہیں ہوتی |
| جو اپنے مفادات کو حق سمجھے ہمیشہ |
| اس شخص کے کردار میں عظمت نہیں ہوتی |
| دولت سے خریدی ہوئی عزّت تو ہے ممکن |
| دل جیتنے والوں پہ تو سبقت نہیں ہوتی |
| جو زخم پہ دوجے کے نہ رکھّے کبھی مرہم |
| پھر اُس کی دعاؤں میں حلاوت نہیں ہوتی |
| انسان بناتے ہیں مساجد ہوں کہ مندر |
| انسان سے بڑھ کر کوئی حرمت نہیں ہوتی |
| جو ظلم کے آگے بھی زباں کھول نہ پائے |
| خاموشی ہمیشہ تو شرافت نہیں ہوتی |
| کچھ لوگ اندھیروں میں بھی سورج کو چھپائیں |
| ہر شخص کو سچ کہنے کی جرأت نہیں ہوتی |
| وہ شخص جو ہر ایک کو کافر کہے اس سے |
| انسان کی پہچان کی زحمت نہیں ہوتی |
| احسان جتانے سے تو بہتر ہے نہ کرتا |
| ہر نیکی کی تشہیر ضرورت نہیں ہوتی |
| مندر ہو کہ مسجد کوئی دیوار گرا کر |
| انسان کو بانٹو تو عقیدت نہیں ہوتی |
| جو زخم کسی اور کے چہرے پہ سجائے |
| اس شخص کی آنکھوں میں مروّت نہیں ہوتی |
| مخلوق سے ہمدردی ضروری ہے یہ سمجھو |
| ہر وقت فقط ذکر سے خدمت نہیں ہوتی |
| تسبیح کے دانوں سے گنا کرتے ہو جس کو |
| ہر سانس میں اخلاص کی کثرت نہیں ہوتی |
| طارق جو خدا ڈھونڈنے نکلے ہو تو سمجھو |
| انسان سے کٹ کر کوئی قربت نہیں ہوتی |
معلومات