| مجھے ایسی محبت چاہیے ہے |
| جہاں گر درد ہو، درمان بھی ہو |
| جہاں رشتوں کی کچھ پہچان بھی ہو |
| مرے آنسو کسی کے لب پہ ٹپکیں |
| مری خوشیوں سے چہرہ کوئی چمکے |
| مرے خوابوں میں ہو جس کا بسیرا |
| مری راتوں میں میرے ساتھ جاگے |
| مرے کاندھے پہ جب بھی سر کو رکھے |
| مری ساری تھکاوٹ دور کر دے |
| مجھے ایسی محبت چاہیے ہے |
| تمہیں لگتا ہے تم یہ کر سکو گے؟ |
معلومات