دل ہوا غم سے بوجھل تو میں رو دیا
کی جو خوشیوں نے ہلچل تو میں رو دیا
جس کی چاہت میں یہ دل دِوانہ ہوا
جب کہا اس نے پاگل تو میں رو دیا
میرے دل کی تمنا جو پوری ہوئی
جب ملا اس کا آنچل تو میں رو دیا
وقت یہ حال کر دے گا سوچا نہ تھا
میں نے دیکھا اسے کل تو میں رو دیا
اس کی فرقت میں بھی خوب روتا تھا میں
جب ملا وصل کا پل تو میں رو دیا
کوئی تکلیف ہے؟ تم پریشاں ہو کیوں؟
اس نے پوچھا مسلسل تو میں رو دیا
عادل ریاض کینیڈین

0
4