| رتبہ کمال اعلیٰ سرکار آپ کا |
| کونین میں نرالہ دربار آپ کا |
| اک دید کی طلب ہے آقا کریم سے |
| یہ مانگتا ہے سائل دیدار آپ کا |
| عاصی پہ ہو کریمی الطاف کی نظر |
| احسان مند ہے یہ بیمار آپ کا |
| محشر میں ساتھ رکھنا عاجز حقیر کو |
| ملتا رہے وہاں شاہا پیار آپ کا |
| دیتے ہیں فیض سب کو سرکار مصطفیٰ |
| بحرِ عطا ہے گہرا سرکار آپ کا |
| ممنون ہیں عدو بھی آقا کریم کے |
| مولا نے خود سراہا کردار آپ کا |
| آتے ہیں سائلوں میں شاہانِ وقت بھی |
| فیاض جانتے ہیں دربار آپ کا |
| محمود مانگے ہر دم سرکار کا کرم |
| یہ ہے گدا ازل سے دلدار آپ کا |
معلومات