مقدس ہوئے سینے چاک اس جہاں پر
ہوا ظلم اندو ہناک اس جہاں پر
گنہگار ناپاک دشمن کے ہاتھوں
ستائے گئے جسم پاک اس جہاں پر
کیے قتل معصوم دھوکے میں لا کر
ہوا دھوکا افسوس ناک اس جہاں پر
بہتر شہیدوں کا غم لے کے دل پر
ہے ماتم میں کربل کی خاک اس جہاں پر
اٹھایا مقدس سروں کو اَنی پر
ہوا واقعہ کرب ناک اس جہاں پر
سحاب ، ابنِ حیدر نے باطل سے لڑ کر
بٹھا دی ہے مسلم کی دھاک اس جہاں پر

22