کون ہے آشنا ملنگوں کا
درد ہے لادوا ملنگوں کا
ہے محبت کا اک بھکاری یہی
تیشۂ التجا ملنگوں کا
ہر کوئی ہے مِرے یہ زخم بتائے
بس خدا آسرا ملنگوں کا
کون آئے گا اس خرابے میں
کون رکھتا پتا ملنگوں کا
یہ ہیں امید و یاس کے پیکر
کیا بتاؤں بھلا ملنگوں کا

0
81