| جان دیتے ہیں جان لیتے ہیں |
| دل سے ہم دل کی مان لیتے ہیں |
| شعر کہتے ہیں جس زمین میں ہم |
| وسعتِِ آسمان لیتے ہیں |
| ایک واضح کتاب ہے جہرہ |
| حال چہرے سے جان لیتے ہیں |
| غافل انجام سے نہیں واقف |
| جی میں جو آئے ٹھان لیتے ہیں |
| بچے پرواز میں ہوئے شاہین |
| قد سے اونچی اڑان لیتے ہیں |
| حسبِ معمول حضرتِ راہی |
| ساتھ چائے کے پان لیتے ہیںآ |
معلومات