دو جہاں میں کوئی میرا شہا آسرا نہیں ہے |
ترے بن نجات کا بھی کوئی راستہ نہیں ہے |
میں گدائے بے نوا ہوں تری اک نگہ کا طالب |
ہو کرم گدا پہ آقا ترے پاس کیا نہیں ہے |
تری قدرتوں کے چرچے ہیں زمین و آسماں میں |
بخدا تو عبد رب ہے بخدا خدا نہیں ہے |
یہ زمیں فلک ملک اور رسول و انبیاء بھی |
نہیں کوئی بھی جہاں میں جو ترا گدا نہیں ہے |
اے عتیق ڈر فرشتے کہیں قبر میں نہ کہہ دیں |
غمِ عشق مصطفیٰ میں یہ تو مبتلا نہیں ہے |
معلومات