نہیں جانا تھا مگر جاتا ہے |
دل مِرا دشت سے گھر جاتا ہے |
ہاں جنوں زاد کو محشر ہے یہی |
ہاتھ سے ذوقِ سَفر جاتا ہے |
ہائے اُس تیرِ نظر کے حملے |
دل بچاؤں تو جگر جاتا ہے |
کیا اُسے یاد کرو گے تم بھی |
وہ تمہیں بھول اگر جاتا ہے |
وقت کی بات کہیں کیا شاہدؔ |
وقت ہے وقت گُزر جاتا ہے |
معلومات