جہاں بات کرنے پہ قتل ہوں
جہاں قتل کرنا بھی کھیل ہو
جہاں کھیل کھیل میں قتل ہوں
وہاں مٹّی اپنی عنایتیں
کبھی بھول جائے عجب نہیں
جہاں خیمہ زن ہوں قیامتیں
جہاں پہرہ زن ہوں مصیبتیں
وہاں آسماں سے ہلاکتیں
جو برس پڑیں تو غضب نہیں

0
13