مانگوں عطا میں اے دل شاہِ حجاز کی
دلدار مصطفیٰ کی ذرہ نواز کی
مولا ثنا نبی کی ایسی زباں کو دے
تاثیر اس میں آئے ہستی کے راز کی
مدحت سرا ہوں بلبل میری زبان سے
دیکھے تڑپ زماں بھی اس دل کے ساز کی
دیکھوں میں حسنِ یزداں یا دیکھے وہ مجھے
سج دھج ہو اسریٰ والی اس سے نماز کی
حاصل سکوں ہو اے دل یادِ نبی سے یوں
چاحت بڑھائے جو پھر عمرِ دراز کی
طالب دلِ حزیں ہے دیدِ سعید کا
مانگوں میں سب پہ رحمت بندہ نواز کی
محمود منہ کو موڑو ہر ما سوا سے تم
پھر آئے گی عطا بھی اس کار ساز کی

1
160
سبحان اللہ

0