رب ﷻکے محبوبؐ صداقت لائے
حق پرستی کی عنایت لائے
نور توحید کی دعوت لائے
"مصطفؐی آئے ہدایت لائے"
خلد پائیں گے رشید و صادق
اہل ایماں کو بشارت لائے
ہوگئی بیخ کنی خلجان کی
باہمی جوڑ و اخوت لائے
اسوہؐ ہے قابل تقلید و عمل
رہبری کے لئے سیرتؐ لائے
ظلمتیں ختم ہوئیں بعثتؐ سے
کل جہاں کے لئے رحمت لائے
ذکر آقاؐ ہو لبوں پر ناصؔر
مغفرت پانے ضمانت لائے

0
16