| کیا ہے اچھا برا بتا دیگا |
| وقت سب کچھ ہمیں سکھا دیگا |
| میرے احساس کو جِلا دیگا |
| میرا غم مجھ کو حوصلہ دیگا |
| خود ہی تہمت دھرے گا پھر خود ہی |
| اپنے ہاتھوں مجھے سزا دیگا |
| دل، چتا سا جلا کے راکھ اس کی |
| غم کے گنگاؤں میں بہا دیگا |
| میرا بن کر جزا کی صورت میں |
| عمر بھر کے لئے سزا دیگا |
| دل میں قربت کی بھر کے چنگاری |
| پھر اسے آپ ہی ہوا دیگا |
| زندگی بھر وفا کے بدلے میں |
| دل محبت بھرا صلہ دیگا |
| ساتھ حبیب اور عمر بھر کیسے |
| جو مرا ہو نہیں سکا، دیگا؟ |
معلومات