| جب ادھر کوئی عید ہوتی ہے |
| درد کی لو مزید ہوتی ہے |
| دکھ وہیں سے ہمیشہ ملتا ہے |
| جہاں سکھ کی امید ہوتی ہے |
| چاند نکلا تو یاد آیا مجھے |
| رات میں بھی کلید ہوتی ہے |
| غم کی چوکھٹ پہ ہی پڑے رہنا |
| عاشقی کی رسید ہوتی ہے |
| جب بھی لوگوں کو ہنستے دیکھوں میں |
| یاد اس کی شدید ہوتی ہے |
| محمد اویس قرنی |
معلومات