مصطفی کے عشق سے سرشار ہو داتا علی
اپنے رب کے واقفِ اسرار ہو داتا علی
۔
شرعِ احمد کے علمبردار ہو داتا علی
اولیائے ہند کے سردار ہو داتا علی
۔
ہند پر اللہ کا اپکار ہو داتا علی
ظلم پر اک آہنی دیوار داتا علی
۔
واہ نسبت کتنی اعلی گلشن حسنین کے
تم گلِ زیبا گلِ بو دار ہو داتا علی
۔
سید السادات ہو ،تم مظہرِ نورِ خدا
پیکرِ عرفاں ، خدا کے یار ہو داتا علی
۔
علم و حکمت ، معرفت کی ایک کوہِ بے کراں
نیک طینت اور باکردار ہو داتا علی
۔
تم سے اخلاقِ محمد کی جھلک آئے نظر
پیکرِ شرم اور خوش گفتار ہو داتا علی
۔
جب بھی مشکل میں صدا دیتے ہیں ہم امداد کی
دور کرتے مشکلیں ہر بار ہو داتا علی
۔
تیری چوکھٹ چھوڑ کے عاجز کہاں جائے شہا
وہ غلام اور اس کے تم سردار ہو داتا علی

0
14