| زندگی کا سفر ہے بڑا مختصر |
| نیکیوں سے اسے کر ذرا معتبر |
| سن لے دنیا غلاظت کا انبار ہے |
| راہِ حق سے نہ ہونا کبھی بے خبر |
| مال و زر کے نہ پیچھے کھبی بھاگنا |
| ساتھ جائے گا بس نیکیوں کا ثمر |
| وقت ڈھل جائے گا دیکھتے دیکھتے |
| سانس رکنے سے پہلے ہی کر لے قدر |
| جب بلائے گا مالک تو جانا ہے پھر |
| جی لے چاہے کوئی کتنی لمبی عمر |
| روز محشر اگر ہونا ہے سرخرو |
| اے عتیق اپنے اعمال پر رکھ نظر |
معلومات