| زمینِ دل پہ عجب بیج بو دیے ہم نے |
| وہ ننھے پودے گھنے سے شجر ہی بن بیٹھے |
| گھنے درختوں کی شاخیں یوں آسماں کو لگیں |
| کہ سارے شہر کے آنگن اداس ہو بیٹھے! |
| سحر ہوئی تو کرن اک منڈیر پر آ کر |
| تمام دن یونہی شاخوں سے کھیلتی ہی رہی |
| کسی کی چھت پہ اترنے کی راہ مل نہ سکی— |
| بلند پیڑوں کے پیچھے ہی دھوپ ڈوب گئی! |
معلومات