| آپ سے نہ بولوں گا |
| راز اب نہ کھولوں گا |
| جس قدر بھی غم دو گے |
| آنسوؤں سے دھو لوں گا |
| قہقہے لگاؤں گا |
| اس طرح ہی رو لوں گا |
| کیسے دور جاؤ گے |
| آنکھ میں سمو لوں گا |
| تم کرو ستم مجھ پر |
| میں کبھی نہ ڈولوں گا |
| خامشی سے لڑنے میں |
| دل کبھی ٹٹولوں گا |
| مضطرب طبیعت کو |
| درد میں ڈبو لوں گا |
| جب کہو گے مر جاؤ |
| ہاں تبھی میں سو لوں گا |
معلومات