| دل صحیفہ نزول عشق کا ہے |
| کل جھمیلا حصول عشق کا ہے |
| ایک اور ایک دو نہیں ہوتے |
| یہ سنہرا اصول عشق کا ہے |
| کون سرپٹ گزر گیا ہے ابھی |
| راستہ دھول دھول عشق کا ہے |
| لوگ مجنوں سمجھ رہے ہیں جسے |
| وہ بے چارہ رسول عشق کا ہے |
| کچھ بھی اپنا نہیں ہے امر علی |
| سارا حاصل وصول عشق کا ہے |
معلومات