تیرے ہی نور سے روشن ہیں جہان سارے |
تم پر فدا میرے آقا جان و دل ہمارے |
اللہ نے دیے تم کو اختیار سارے |
قسمت بدلتے ہیں تیرے ابرو کے اشارے |
تم ہو نبھاتے ہر ایک کے ساتھ میرے آقا |
ہم کو نبھا لو کہ ہم بھی ہیں امتی تمہارے |
سب ناز ٹوٹ جائیں ان حسن والوں کے بھی |
گر تم ہٹا لو اپنے چہرے سے پردے سارے |
تیرے جمال کی میں دوں ہی کیا مثالیں |
یوسف بھی لیتے ہیں تیرے حسن کے نظارے |
رب نے ہے تم کو اپنے ہی نور سے بنایا |
تیرے ہی نور سے عالم ہیں بنائے سارے |
تیرے ہی نور کا قرآں میں بھی ذکر آیا |
تجھ کو سلامی دینے آتے ہیں نوری سارے |
عاجز بھی ہے اشارے تیرے کا ہی سوالی |
قسمت بنا میری کر کے ابرو کے اشارے |
معلومات