جمالِ دہر میں ضیائے محمدﷺ |
کتابِ خدا ہے ثنائے محمدﷺ |
ترستی ہے ہستی جمالِ الہ کو |
ہے مطلوبِ خالق لقائے مُحمّدﷺ |
رواں دوسریٰ، جیسے مرضی خدا کی |
خدا چاہتا ہے رضائے مُحمّدﷺ |
تعجب بڑا ہے یہ عالم دہر کے |
سجائے خدا نے برائے مُحمّدﷺ |
تھے نبیوں کے ملنے، جو اقصیٰ میں شب کو |
دکھائی خدا نے علائے محمدﷺ |
سَرِ لامکاں پر، جو قصرِ دنی ہے |
خدا نے ہیں اس میں، بلائے محمدﷺ |
جو پردے تھے لاکھوں، خدا کے حسن پر |
بڑائے خلق تھے، اٹھائے محمدﷺ |
سنا ہم نے مشکل ہے میدانِ محشر |
کرے اس کو آساں دعائے محمدﷺ |
ہے فردوسِ اعلیٰ بنائی خدا نے |
بسائے ہے اس کو رضائے محمدﷺ |
جو محمود ہستی رواں چل رہی ہے |
ہے اذنِ خدا سے عطائے محمدﷺ |
معلومات