| نبھا کر رشتُوں کو ہم لوگ فن کاری نہیں کرتے | 
| تعلق ہو جہاں اُن سے اداکاری نہیں کرتے | 
| مقدم رکھتے ہیں ہم دوستوں کو دشمنوں کو بھی | 
| کسی بھی حال میں ہم کوئی عیاری نہیں کرتے | 
| کیا ہے فیصلہ ایمانداری سے کیا جب بھی | 
| کوئی بھی ہوکسی کی بھی طرفداری نہیں کرتے | 
| نجانے اس زمانے میں چلی ہیں کون سی لہریں | 
| کوئی بھی بات ہو تو بات بھی ساری نہیں کرتے | 
| یہ تنہائی مجھے اب کاٹنی ہے رفتہ رفتہ سے | 
| کرونا کی وجہ سےکیوں ملنساری نہیں کرتے | 
    
معلومات