کوئی شک اِس میں نہیں دیکھیے جناب نہیں
بلندیِ شہِ ابرارؐ کا جواب نہیں
کلام طور پہ موسیٰؑ کے ساتھ در پردہ
تِرے لیے شبِ اسریٰ کوئی حجاب نہیں
یہی ہے معنی و مفہومِ آیہِ رحمت
مِرے حضورؐ کی رحمت کا کچھ حساب نہیں
اُسے قبول کہاں کرتے ہیں خدا و رسولؐ
وہ جس کے دل میں ولائے ابو ترابؑ نہیں
اُنہیں خدا نے بنایا ہے قاسمؐ و مختارؐ
سو مانگنا شہِ والاؐ سے کچھ خراب نہیں
تُو شاہدؔ احمدِ مختارؐ کا ہے دیوانہ
بروزِ حشر تِرے واسطے عذاب نہیں

0
97