دیوانہ ہے دیوانہ اس کو رہنے دو
یہ جو بھی کہتا ہے تم اس کو کہنے دو
عاشق ہوائوں میں اڑا ہی کرتے ہیں
دیوانے کو بھی تم ہوا میں اڑنے دو
دیوانہ روتا ہے تو رونے دو اس کو
دریا جو بہتے ہیں تو ان کو بہنے دو
ممکن نہیں ہے عاشقوں کی رسوائی
جو عشق کرتا ہے تو اس کو کرنے دو
جی ہاں کَنْوَل کی طرح یہ بھی دیوانہ
کھلتا ہوا گل ہی ہے اس کو کھلنے دو
دیوانہ وصل و ہجر میں شب و روز
جو غم کو سہتا ہے تو اس کو سہنے دو

0
81