سب چلو راہِ حق سب چلواجتماع
ہوگا  لوچا  ندی  پاس اک  اجتماع
فکر اور محنتیں لے کے آئیں سبھی
کر کے توبہ خدا کو منائیں سبھی
نیکیاں مل کے اب تو کمائیں سبھی
بوڑھے بچے وہاں سب چلو اجتماع 
سب چلو راہِ حق سب چلواجتماع
ہوگا  لوچا  ندی  پاس اک  اجتماع
کیفیت تو دلوں کی بدل جائیگی
زندگی بندگی سے بدل جائیگی
کیفیت زندگی کی بدل جائیگی
سب چلو بس وہاں سب چلو اجتماع
سب چلو راہِ حق سب چلواجتماع
ہوگا  لوچا  ندی  پاس اک  اجتماع
جو کہے دیوبند مان کر تم چلو
ہے وہی راہِ حق مان کر تم چلو
مان کر سب چلو مان کر سب چلو
تب مزہ آئے گا سب چلو اجتماع
سب چلو راہِ حق سب چلو اجتماع
ہوگا  لوچا  ندی  پاس اک  اجتماع 
اے خدا تیرے دیں کے لیے جاں فدا
اہلِ تبلیغ کی محنتیں ہیں سدا
نورِ اسلام کو رفعتیں ہوں عطا
ہوگا اک اجتماع سب چلو اجتماع
سب چلو راہِ حق سب چلو اجتماع
ہوگا  لوچا  ندی  پاس اک  اجتماع
یہ منور کے دل سے ہے نکلی دعا
اے خدا ہم سبھی کو نمازی بنا
اپنے در کے سبھی کو تو حاجی بنا
کر قبولَ اے خدا لوچَا کا اجتماع
سب چلو راہِ حق سب چلو اجتماع
ہوگا  لوچا  ندی  پاس اک  اجتماع

20