دیکھو تو رب کے بعد محمدﷺ کا نام ہے
کس قدر اونچا رب نے بنایا مقام ہے
ہر آن آپﷺ کا ہی مرے لب پہ نام ہے
ہر اک زباں پہ جاری درود و سلام ہے
کوئی نہ مثل آپﷺ کا ہے کائنات میں
سارے جہاں میں آپ ہی خَیرُ الْاَنام ہے
اقصیٰ کا ذرہ ذرہ ہے کیف و سرور میں
سارے نبی ہیں مقتدی اور وہ امام ہے
انﷺ کی رِدائے لطف میں مَکتوم ہے جہاں
رحمت بھی ان کی سارے جہانوں میں عام ہے
ذکرِ رسولِ پاکﷺ میں حسانؔ مست ہے
کیوں کر نہ ہو کہ یہ بھی خدا کا پیام ہے

0
1
50
سبحان اللہ

0