جہانوں میں منظر سجے ہیں جو سارے
خدا نے بنائے اُسی نے سنوارے
یہ تحت الثریٰ سے وہ عرشِ معلیٰ
نبی کی ہیں زد میں دہر کے کنارے
حسیں شانِ ہستی ہیں محبوبِ داور
بنے جن کے خادم مہر چاند تارے
دریدہ قمر ہے وہ خورشید پلٹا
نبی کے لئے ہیں فلک اور ستارے
ہُوا گردوں صامت نبی تھے دنیٰ میں
ہیں تابع خدا کے یہ کونین سارے
رسل انبیا ہیں جو بھیجے خدا نے
حسیں سب سے پیارے نبی ہیں ہمارے
نبی وجہہ کن ہیں نبی جانِ ہستی
اے محمود دلبر خدا کے دلارے

10