اُس کے گھر کے چکر لگا رہا ہوں پھر سے |
روٹھی چاہت کو میں منا رہا ہوں پھر سے |
کتنا ظالم ہے کی وہ سُنتا نہیں میری |
تب بھی اُس کے ناز اُٹھا رہا ہوں پھر سے |
کیوں کر ہوں مجبور یہ جان نہیں پایا |
بس آنکھوں سے دھول ہٹا رہا ہوں پھر سے |
جانے کیوں ویران ہیں دل کے یہ رستے |
اِن کو میں پھولوں سے سجا رہا ہوں پھر سے |
مدّت سے راگیر تلاش تھی چاہت کی |
اب چاہت میں اُس کی نہا رہا ہوں پھر سے |
سنجے کمار راہگیر |
معلومات