| ان کی مسجد میں جب بھی آتے ہیں |
| باغِ جنت کا لطف پاتے ہیں |
| جو بھی لکھتے ہیں ان کی مدحت میں |
| زیر لب آنسوؤں سے گاتے ہیں |
| جھولیاں بھر کے فیض سے ان کے |
| عرضیاں اور ڈال جاتے ہیں |
| کس قدر ہیں کریم وہ ہم پر |
| روتے جاتے ہیں ، بخشواتے ہیں |
| آو تسبیح فاطمہ پڑھ کر |
| سارے دکھ درد بھول جاتے ہیں |
معلومات