ہو کرم شہا رہے دُرد بلا
ہے عرض سخی مختار پیا
اک راہ میں تھا میں خیراں کھڑا
سرکار نے ایسا کرم کیا
اس من میں چلی پھر عشق ہوا
دل جان ہوا سب اُن پہ فدا
کیا دان ملا دلدارِ خدا
اس من میں رہے یہ فیض سدا
اے عکسِ جمالِ نورِ خدا
یہ دل سے اٹھے ہر آن صدا
تو دل میں رہا تو جان بنا
فیاض سخی میں ادنیٰ گدا
غمخوارِ جہاں اے صلے علیٰ
اس نام پہ میری جان فدا
محمود کریں ہے ذکر بھلا
حق صلے علیٰ حق صلے علیٰ
جاں صلے علیٰ جاں صلے علیٰ
یا صلے علیٰ یا صلے علیٰ

0
14