تمہاری بے رخی اچھی سزا ہے |
سزا میں بھی مزا بے انتہا ہے |
خدا توفیقِ سجدہ چھین کر بھی |
نہ روزی چھینتا ہے گر خفا ہے |
نبھانا کیوں پڑے گا ساتھ اس کا |
اگر اس کا چلن ہم سے گرا ہے |
سہارے کی بہت ہی تھی ضرورت |
سہارا بے رخی کا ہی ملا ہے |
غرض کے ساتھ سب رشتے جڑے تھے |
غرض کے بعد اب رشتہ برا ہے |
معلومات