مصطفی کے نواسے حسینو حسن
سب کی آنکھوں کے تارے حسینو حسن
جن کی ماں فاطمہ جن کے بابا علی
مرتضی کے دلارے حسینو حسن
سجدہ بھی کر دیا مصطفے نے طویل
پشت پر آ جو بیٹھےحسینو حسن
نام پر انکے قربان سب کر دیا
جانو دل سے پیارے حسینو حسن
کون لیتا ہے نام یزید اب امان
بچہ بچہ پکارے حسینو حسن

0
11