| دریا بھی نہیں کشتی بھی نہیں پھر ہم سفرو سفر کیسا |
| ویرانے میں بھٹکنا ہی ہے بھٹکو بھٹکے کا ڈر کیسا |
| . |
| کیسا اسیری کا اندیشہ اور کیسی جستجوئے فرار |
| ایسے من کے زنداں کی دیواریں کیسی در کیسا |
| . |
| قسمت میں لکھا ہے ویرانے کا سفر سو کرتے ہیں |
| دیوانے تو دیوانے ہیں دیوانوں کا گھر کیسا |
معلومات