یار اتنا سا ایک کام کرو |
مجھ کو تم یاد صبح و شام کرو |
ایک بے نور تارا ہوں ترے بن |
سنو، اب خود کو میرے نام کرو |
رک گئیں چلتے چلتے سانسیں مری |
تم ہی آکر انہیں تمام کرو |
ہر سو پھر تا ہوں مثل خانہ بدوش |
تیرے دل میں مرا مقام کرو |
میں نے خود کو ترے سپرد کیا |
اب تو جینا مرا حرام کرو |
طعنہ دو پیار سے کہ گالی دو |
کم سے کم مجھ سے اب کلام کرو |
اب تو جانے لگا ہوں میخانہ |
اب تو میرا تم احترام کرو |
تیرا میخانہ آیا ہوں یونسؔ |
میرے پینے کا انتظام کرو |
معلومات