نہ عزّت نہ دولت نہ شہرت ہے پیاری |
اطاعت خلافت کی ہے سب پہ بھاری |
عزیز اپنے عَہدوں کی ہے پاسداری |
نبھائیں گے بیعت کی ہم ذمّہ داری |
خلافت کا مطلب اطاعت گزاری |
ہماری خلافت پہ ہے جان واری |
خلافت ہے نعمت خلافت سے برکت |
خلافت کو خود لائے کس میں یہ طاقت |
عطا کی خدا نے مسیحا کو دولت |
کسی اور کو ہے کہاں استطاعت |
خدا نے خلافت کی نعمت اتاری |
ہماری خلافت پہ ہے جان واری |
خلافت سے ملتی ہے جو رہنمائی |
ہماری خدا سے کرے آشنائی |
کسی اور نے کب یہ نعمت ہے پائی |
کرے کیسے کوئی بھلا بے وفائی |
یہ ہر دم ہے عرفاں کی اک نہر جاری |
ہماری خلافت پہ ہے جان واری |
دم اس کی محبّت کا بھرتے رہیں گے |
ہمیشہ اطاعت بھی کرتے رہیں گے |
قدم اپنے آگے ہی بڑھتے رہیں گے |
خلافت کے پیچھے ہی چلتے رہیں گے |
خلیفہ کے ہم ہیں خلافت ہماری |
ہماری خلافت پہ ہے جان واری |
حفاظت کا کندھوں پہ ہے بوجھ بھاری |
اٹھائیں گے پر شوق سے ذمّہ داری |
خلامت نے قسمت ہے اپنی سنواری |
ہے فرض اس کی چاہت میں ہو جاں نثاری |
خلافت ہمیں جان سے بھی ہے پیاری |
ہماری خلافت پہ ہے جان واری |
معلومات